اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے سپاہ پاسداران اور فوج کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں، حزب اللہ لبنان کے مقابلے میں صہیونی فوج کی پے درپے شکستوں کو سعودی حکمرانوں کے لئے درس عبرت قرار دیا۔ ہاشمی رفسنجانی نے عراق، پاکستان، افغانستان، شام،یمن، سعودی عرب، بحرین، مصر اور لیبیا کے حالات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے میں کہ جب علاقے میں داخلی اختلافات اور دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کا بازار گرم ہے، دہشت گرد گروہوں کے حملے اور ایک مسلم ملک کی دوسرے مسلم ملک پر جارحیت نے عالم اسلام کے ہمدردوں کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے یمنی عوام کو صابر، محنت کش، ذہین و ہوشیار، دیندار اور حب الوطنی قراردیا اور کہا کہ یمن پر حملہ کرنے والا کوئی بھی جارح ملک اگر اپنے غاصبانہ قبضے کے نتائج کو دیکھے تو وہ پشیمان ہوگا۔ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ یمن کے تنازعے کے حل کی بہترین راہ سیاسی مذاکرات ہیں اور جتنے دن بھی یہ مذاکرات التواء میں ڈالے جائیں گے اس کی ذمہ داری خلاف ورزی کرنے والے کے سر جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲